23 دسمبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد پاس کر کے صہیونی ریاست سے لبنان کو تاوان ادا کرنے کو کہا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کہا ہے کہ تل ابیب کو دوہزار چھے میں لبنان پر اسرائیل کی جارحیت میں ہونے والے نقصان کا تدارک کرنا ہوگا۔ اس قرارداد میں کہا گيا ہے کہ اسرائيلی جارحیت کے دوران لبنان کے ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔قابل ذکر ہے کہ دو ہزار چھے کی جارحیت میں صہیونی ریاست نے جنوبی لبنان میں واقع جیہ پاور ہاؤس پر کئي مرتبہ بمباری کی تھی جس میں دس ہزار ٹن تیل سمندر میں بہہ گيا تھا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے جیالوں نے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو شکست فاش کا مزہ چکھا یا ہے اور آج بھی صہیونی ریاست اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔.......

/169